عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
وہ جلوہ نورِ کبریائی
وہ صاحب دعوتِ خدائی
وہ عین تقوی و پارسائی
بنا بُت خانہ اس نے ڈھائی
وہ قرب حق میں جسے رسائی
بہ مجتبائیؐ و مصطفائیﷺ
ہے دھوم توحید کی مچائی
کہ خود بتوں نے بھی دی دہائی
عرب کو انسانیت سکھائی
دلوں سے کینہ کی کی صفائی
ہر ایک برائی کی جڑ مٹائی
مِری ہوئی قوم پھر جلائی
صلوۃ اس پر سلام اس پر
اور اس کے سب آلِ با صفا پر
اور اس کے اصحابِ با وفا پر
اور اس کے احبابِ اتقیاء پر
اسماعیل میرٹھی
No comments:
Post a Comment