عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
کیوں نہ عظمت ہو ان کی لامحدود
خود خدا بھیجتا ہے جن پہ درود
وہ تو وہ ہیں جن کی خاطر سے
محوِ گردش ہے آسمانِ کبود
ان کی توصیف کا کروں دعویٰ
وسعتِ علم ہے مِری محدود
مرتبہ داں ہے ذاتِ حق ان کی
جانے وہ رمزِ شاہد و مشہود
لیکن اک بات صاف کہتا ہوں
بندہ ساجد ہے، ذاتِ حق مسجود
وہ محمدؐ ہیں اور احمدؐ ہیں
وہ ہیں عابد مگر نہیں معبود
زیب دیتا نہیں مسلماں کو
پھاندنا شرع کے حدود و قیود
میرا معبود، کبریا کی ذات
میرا محبوب، مصطفٰیؐ کا وجود
قاضی عبدالرحمٰن
No comments:
Post a Comment