Friday, 13 September 2024

وہ دین دین ہی کیا جس کو انتہا نہ ملے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


وہ دین دین ہی کیا جس کو انتہا نہ ملے

نبیؑ ہوں لاکھ مگر فخر انبیاﷺ نہ ملے

نجات پاؤ گے کیسے تم اہلِ اسرائیل

ملے گا رب نہ اسے جس کو مصطفیٰؐ نہ ملے

کرو تصور عیسیٰؑ بہ شکل ابن خدا

خدا کے ساتھ ملاؤ بھلے  خدا نہ ملے

جمال یوسف و دست عصا و دم عیسیٰؑ

سوائے محمدﷺ مرسل کے ایک جا نہ ملے

ادھر ہی جاؤ جہاں پاؤ نقش پائے رسولﷺ

کبھی نہ ہو گا یہ جعفر تمہیں خدا نہ ملے


مہدی جعفر

No comments:

Post a Comment