تبدیلی
صدیوں پرانے گنبد اور محراب کے نیچے
آدم کی گدی پہ آدم آبیٹھا تھا
پہلے یہ گھٹنا کڑوا سچ تھی
یا پھر ایک لطیفہ تھی
لیکن آج فقط سچ ہے
ایک ایسا سچ جس کو سن کر
آج نہ کوئی ہنستا ہے اورنہ روتا ہے
آدم کی گدی پہ بندر آ بیٹھا ہے
ابن آدم اس کی پا بوسی کرتا ہے
فرقت کاکوروی
غلام احمد فرقت
No comments:
Post a Comment