Thursday, 12 September 2024

خودی کو اپنا امام کر لو

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


خودی کو اپنا امام کر لو 

مروتوں کو غلام کر لو 

کبھی جو رب کو منانا چاہو 

اٹھا کے ہاتھوں کو جام کر لو 

انا پرستی سے اب نکل کر 

سبھی کے دل میں قیام کر لو 

مٹائے جاؤ گے اس سے پہلے 

کہ اپنا پیدا مقام کر لو 

یہ بغض کینہ انا سے اترے 

محبتوں سے سلام کر لو 

کبھی تو دستک سے در کھلے گا 

یہ صبر اپنا دوام کر لو 

سنو یہ ماجد کی اِلتجا ہے 

زُباں کو اپنی لگام کر لو


عبدالماجد ہاشمی

No comments:

Post a Comment