Thursday, 12 September 2024

ہے راہ حق یہی یہی رستہ رسول کا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہے راہ حق یہی یہی رستہ رسولﷺ کا

منشا ہے جو خدا کا، ہے منشا رسولؐ کا

اللہ نے بلند کیا ذکر آپﷺ کا

رتبہ تمام نبیوں میں اعلیٰ رسولؐ کا

لازم ہے ہم پہ مِدحتِ آقائے نامدارؐ

یہ ساری کائنات ہے صدقہ رسولؐ کا

اک معجزہ کہ چاند کو دو لخت کر دیا

اک معجزہ کہ سایہ نہیں تھا رسولؐ کا

اُس ذاتِ با صفات سے روشن ہے کائنات

دونوں جہاں میں نُور ہے پھیلا رسولؐ کا


نسرین سید

No comments:

Post a Comment