Monday, 16 September 2024

کہے افضل ہوئے ہیں آپ کی آمد کے بعد

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


کہے افضل ہوئے ہیں آپﷺ کی آمد کے بعد

کہوں سب در کھلے ہیں آپ کی آمد کے بعد

کہے پتھر نے پہنے پھول کے چہرے یہاں

کہوں یہ راستے ہیں آپ کی آمد کے بعد

کہے ہر پل لگے ہیں پر مِری امید کو

کہوں سب حوصلے ہیں آپ کی آمد کے بعد

کہے کیسے کروں اُن کی سخن، عاجز قلم

کہوں بس کر گئے ہیں آپ کی آمد کے بعد

کہے منظر پسِ منظر میں دیکھا ہے فلک

کہوں تارے جھکے ہیں آپ کی آمد کے بعد

کہے وہم و گماں صلی علیٰ صلی علیٰ

کہوں موتی جھڑے ہیں آپ کی آمد کے بعد

کہے آؤ ولی اس شہر سے طیبہ چلیں

کہوں روشن دیے ہیں آپ کی آمد کے بعد


شاہ روم ولی

ولی شاہ

No comments:

Post a Comment