Saturday, 14 September 2024

راہ دکھلائے گا خدا میرا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


راہ دکھلائے گا، خدا میرا

بس وہی تو ہے رہنما میرا

سب کی مشکل جو ٹال دیتا ہے

ہے مصیبت میں آسرا میرا

اس قدر جس نے نعمتیں بخشیں

اس کے آگے ہے سر جھکا میرا

وہ حفاظت کرے ہواؤں سے

یونہی روشن نہیں دِیا میرا

اس کا دستِ کرم ہے سب نسرین

معتبر حرف ہو گیا میرا


نسرین سید

No comments:

Post a Comment