Tuesday, 17 September 2024

حسن کون و مکاں آپ ہیں یا نبی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


حسن کون و مکاں آپ ہیں یا نبیﷺ

رونق دو جہاں آپ ہیں یا نبیﷺ

چاند سورج نے پائی ہے جن سے ضیا

منبعِ ضوفشاں آپ ہیں یا نبیﷺ

ہے کفِ پائے آقا خدا تک رساں

ہادئ انس و جاں آپ ہیں یا نبیﷺ

جن کی گردِ سفر سدرۃ المنتہیٰ

سائرِ لا مکاں آپ ہیں یا نبیﷺ

جن کا دنیا میں کوئی سہارا نہیں

والئ بے کساں آپ ہیں یا نبیﷺ

حوضِ کوثر کے مالک حضورؐ آپ ہیں

سرورِ دو جہاں آپ ہیں یا نبیﷺ

سارے نبیوں رسولوں نے صادق کہا

شافئ اُمتاں آپ ہیں یا نبیﷺ


جاوید صادق

No comments:

Post a Comment