Saturday, 5 October 2024

تجھ کو خیر الانام کہتے ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


تجھ کو خیر الانام کہتے ہیں

انبیاء کا امام کہتے ہیں

فخر آدم! تجھے ملائک بھی

منبعِ فَیض عام کہتے ہیں

حوضِ کوثر کا تجھ کو اے آقاؐ

سب مدار المہام کہتے ہیں

جس کو ہے گردشِ دوام، اُسے

تیری اُلفت کا جام کہتے ہیں

ہم کو بھی ایک جُرعہ مل جائے

تیری رحمت ہے عام، کہتے ہیں

ہو ادھر بھی نگاہِ لطف و کرم

تجھ سے تیرے غلام کہتے ہیں

ہیں کھڑے پیشِ گُنبدِ خضریٰ

اور درود و سلام کہتے ہیں


قاضی عبدالرحمٰن

No comments:

Post a Comment