Saturday, 5 October 2024

عظمت مرے آقا نے کیا خوب یہ پائی ہے

  عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


عظمت مِرے آقاؐ نے کیا خوب یہ پائی ہے

مسند تو چٹائی ہے،۔ قوسین رسائی ہے

تم مان لو یہ جنّت باندی ہے مدینے کی

"ہم عشق کے بندے ہیں کیوں بات بڑھائی ہے"

اب جاں پہ بن آئی ہے دیدار ہو اے آقاﷺ

دیدار ہو اے آقاﷺ اب جاں پہ بن آئی ہے

کچھ قدر نہ تھی میری اس پورے زمانے میں

آقاﷺ تِری نعتوں نے توقیر بڑھائی ہے

دیوانے کروڑوں ہیں اک نقشِ کفِ پا کے

شاہاﷺ تیرے تلوں پر قربان خدائی ہے

ہے تیرا لقب اُمّی اور غیب کا ہے عالم

قسمت کی کتابوں پر بس تیری لکھائی ہے

الفاظ سخن کو ہیں آنسو ہیں بہانے کو

سچ پوچھو کرن کتنی انمول کمائی ہے


کرن زہرہ

No comments:

Post a Comment