عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
نگاہ کرم تاجدار دو عالمﷺ
پریشاں ہیں ہم تاجدار دو عالمﷺ
عطا ہی عطا سید المرسلیںﷺ ہیں
کرم ہی کرم تاجدار دو عالمﷺ
مِری سمت جو تیز نظریں اٹھائے
یہ ہے کس میں دم تاجدار دو عالمﷺ
گناہوں کی کیا فکر ہو میرے دل کو
شفیع الاممﷺ، تاجدار دو عالمﷺ
سحر دل سے قربان ہے آپؐ ہی پر
خدا کی قسم! تاجدار دو عالمﷺ
نفیس احمد سحر
No comments:
Post a Comment