Friday, 6 December 2024

درود پاک کی برکت سے فیض یاب ہوا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


درودِ پاک کی برکت سے فیض یاب ہوا

خیال خفتہ شرر  تھا جو آفتاب ہوا

ہمیشہ رہتی تھیں بے چین دھڑکنیں دل کی

نبی کے ذکر سے سیراب ہو کے آب ہوا

در رسولﷺ پہ جا کر گواہی دیتا ہے 

جو اشک کنج ندامت سے بازیاب ہوا

قدم اٹھائے تو ہر راہ پر رکاوٹ تھی

جو سوئے طیبہ چلا وہ ہی کامیاب ہوا

چلے دیار نبی سب بھلا کے شکوے گلے 

یوں زود رنج طبیعت کا  احتساب ہوا

سنہری جالی کا جلوہ سمایا آنکھوں میں 

یر ایک شب وہی منظر سہانا خواب ہوا


سبین یونس

No comments:

Post a Comment