عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
کب ملا انساں کو ذوق آگہی تیرے بغیر
کس نے دی انسانیت کو زندگی تیرے بغیر
غیر ممکن ہے خدا کی آگہی تیرے بغیر
غیر ممکن بات ہے اے نبیؐ تیرے بغیر
تُوﷺ نے بخشا زندگی کا بانکپن
نامکمل رہ گئی تھی زندگی تیرے بغیر
یوں تو روشن ہیں ازل سے چاند تاروں کے چراغ
ہو سکی کب ظلمتوں میں روشنی تیرے بغیر
تُو حقیقت بن کے جب آیا حقیقت کھل گئی
ہر حقیقت دہر کی بے سود تھی تیرے بغیر
تیرے سمجھانے سے اندازِ عبادت آ سکے
نامکمل ہے خدا کی بندگی تیرے بغیر
دل شکستہ ہے جدائی سے تِری اب بھی نشاط
انتہا کیسے ہو آقاﷺ نعت کی تیرے بغیر
داؤد نشاط
No comments:
Post a Comment