Thursday, 5 December 2024

تو رب کائنات ہے خلاق دو جہاں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


تُو رب کائنات ہے خلّاق دو جہاں

یکتا ہے اور یگانہ ہے ثانی تِرا کہاں

شاہد ہر ایک سانس ہے تیرے وجود کی

شہ رگ سے تُو قریب ہے بے وہم بے گماں

میری بساط کیاہے جو تیری ثنا کروں

عاجز اگر قلم ہے تو مجبور ہے زباں

گھائل نہ کوئی میری زبان و قلم سے ہو

ہونے نہ پائے مجھ سے کبھی کوئی بد گماں

حاصل مِرے قلم کو ہو رنگینئ سخن

میری زبان کو ہو عطا قوت بیاں

پیشِ نظر ہو نزع میں صورت رسول کی

آنکھوں کی راہ نکلے مِری جانِ نا تواں

روزِ حساب بخش دے آزاد کو خدا

تُو رحمتِ تمام ہے، تُو سب کا مہرباں


آزاد ساحری

No comments:

Post a Comment