Friday, 13 December 2024

زندگی غمگین ہوتی جا رہی ہے

 زندگی غمگین ہوتی جا رہی ہے

آرزو رنگین ہوتی جا رہی ہے

چاند تارے آسمانوں میں ٹنگے ہیں

رات کی تزئین ہوتی جا رہی ہے

ظُلم پھر پروان چڑھتا جا رہا ہے

ضبط کی توہین ہوتی جا رہی ہے

سمت مشرق دیکھتا ہوں میں اُجالا

رات کی تکفین ہوتی جا رہی ہے

شادماں سا ہے نظامی آج کل وہ

رُوح کی تسکین ہوتی جا رہی ہے


حسن نظامی

No comments:

Post a Comment