Tuesday, 10 December 2024

محمد مصطفیٰ کی دو جہاں میں حکمرانی ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


محمد مصطفیٰﷺ کی دو جہاں میں حکمرانی ہے

مدینہ جس کو کہتے ہیں وہ ان کی راجدھانی ہے

معطر ذکر سرورﷺ سے ہماری زندگانی ہے

جدھر نظریں اٹھاتا ہوں ادھر ہی شادمانی ہے

قیامت کی گھڑی ہم کو بھلا کیسے ڈرائے گی

رسول اللہﷺ کی حاصل ہمیں جب نگہبانی ہے

فرشتے مرحبا صل علیٰﷺ کا ورد کرتے ہیں

جہاں میں جشن میلادالنبیﷺ کی شادمانی ہے

خدائے پاک نے ان کا کبھی سایہ نہیں رکھا

نہ کوئی ہم صفت ان سا، نہ کوئی ان کا ثانی ہے

ہوئی بیمار جب بڑھیا عیادت کو نبیﷺ پہنچے

ہوئی اسلام میں داخل، کہا کہ مہربانی ہے

ابھی کچھ سال پہلے کی خبر سے ہو گیا ثابت

رسول پاکﷺ کی رہبر حیات جاودانی ہے


چونچ گیاوی

No comments:

Post a Comment