Wednesday, 4 December 2024

قوت تو ہے نمو کی مگر قحط آب ہے

 قوت تو ہے نمو کی مگر قحطِ آب ہے

میں وہ زمیں ہوں جس سے گریزاں سحاب ہے

تعمیر کر رہا ہوں نشیمن خلوص کا

یہ جانتے ہوئے بھی کہ موسم خراب ہے

تحلیل ہے فضاؤں میں یوں بے حسی کا زہر

انساں کو کُھل کے سانس بھی لینا عذاب ہے

در پردہ کیا ہیں اس کی سیہ کاریاں نہ پوچھ

جو شخص دیکھنے میں تقدّس مآب ہے

اشکوں سے ہم بُجھاتے ہیں محرومیوں کی آگ

شاید کہ بے بسی کا یہی سدِّ باب ہے


ابرار عابد

ابرار حسین عابدی

No comments:

Post a Comment