Tuesday, 10 December 2024

اللہ رے دو جہاں میں یہ رتبہ رسول کا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


اللہ رے دو جہاں میں یہ رتبہ رسولﷺ کا

خود رب کائنات ہے شیدا رسولﷺ کا

یوسف بھی ان کے روئے منور کے ہیں نثار

دیکھا جمال تُو نے زلیخا! رسولﷺ کا

طوفاں کی کیا مجال کہ کشتی ڈبو سکے

کشتی چلی ہے لے کے سہارا رسولﷺ کا

ہے ایک ہی جمال، نگاہوں کا فرق ہے

وہ جلوۂ خدا ہو، کہ جلوہ رسولﷺ کا

جنت بھی میرے واسطے جنت نہیں رہی

جب سے بسا خیال میں روضہ رسولﷺ کا

پھولے نہیں سماتے گنہ گار حشر میں

شاید سمجھ گئے ہیں اشارا رسولﷺ کا

شاہِ عربﷺ کی شانِ رسالت تو دیکھے

شبر بُتوں نے پڑھ لیا کلمہ رسولﷺ کا


شبر جیلانی قمری

No comments:

Post a Comment