Monday, 9 December 2024

میں نے اپنے ہی آستانے پر بے خودی میں

 فتویٰ


میں نے اپنے ہی آستانے پر

بے خودی میں، کیے ہیں سجدے بھی

دل تو پہلے ہی وار بیٹھا تھا

جان بھی اب نثار کر لوں گا

زاہدِ کم نظر کا کہنا

مجھ کو، الزام کُفر کا دے دے

اور پھر

میرے نام فتویٰ ہو

میں تو ترکِ اسلام کر بیٹھا

بُت پرستی

شعار کر بیٹھا


سلطان الحق شہیدی کاشمیری

شہیدی کاشمیری

No comments:

Post a Comment