Monday, 9 December 2024

دور مجھ تک نہیں آتا کبھی پیمانے کا

 دور مجھ تک نہیں آتا کبھی پیمانے کا

کچھ عجب رنگ ہے ساقی تِرے میخانے کا

روشنی برق فلک لے کے دکھانے کو چلی

رنگ دیکھا نہ گیا میرے سِیہ خانے کا

یاد آئیں کسی کافر کی گلابی آنکھیں

رنگ دیکھا جو چھلکتے ہوئے پیمانے کا

وہ ہوا خاک یہ جل جل کے گھلی جاتی ہے

شمع نے چھین لیا سوز بھی پروانے کا

صفحۂ دہر پہ وہ سوختہ دل ہوں صفدر

پر پروانہ ورق ہے مِرے افسانے کا


صفدر مرزا پوری

No comments:

Post a Comment