Sunday, 8 December 2024

تیری یاد بہت بیمار تھی گزشتہ رات

 تیری یاد


خُدا جانے کیوں

تیری یاد بہت بیمار تھی گزشتہ رات

ساری رات اُس کے ماتھے پر

ٹھنڈے پانی کی پٹی رکھ کر

پاوٴں دبا کر، ہاتھ سہلا کر

سینے کی گرمائش پہنچا کر

بُوسہ دے کر، ماتھا چُوم کر

بہت کوشش کی زندہ رکھنے کی

لیکن، رخصت ہونے سے پہلے

آخری ہچکی لے کر یوں خاموش ہوئی

کہ جیسے مجھ سے آشنا ہی نہیں


مرزا عبدالعلیم بیگ

No comments:

Post a Comment