Friday, 18 April 2025

چلو دیوانو ملنے چلیں جن کے امتی ہیں ہم

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


چلو دیوانو ملنے چلیں جن کے امتی ہیں ہم

حال غم ان کو سنائیں جن کے امتی ہیں ہم

میں ہوں خادم آپ کا اور آپ میرے آقاﷺ

دل کا حال انہیں بتائیں جن کے امتی ہیں ہم

شان عظمت محبوب کی وہ بزم محشر دکھائیں گۓ

بخشوا دے گئے خطائیں جن کے امتی ہیں ہم

میرا جینا اور مرنا آپﷺ کی دہلیز پر ہو

آپؐ کے در پر پہنچ جائیں جن کے امتی ہیں ہم

کوئی مجھ کو کیوں ستائے یہ تو ممکن ہی نہیں

ان کی مجھ پر خاص عطائیں جن کے امتی ہیں ہم

کوئی نہیں ہے جس کو یعقوب دل کا حال کہیں

آپؐ کو ہی سارے دکھ سنائیں جن کے امتی ہیں ہم


محمد یعقوب

No comments:

Post a Comment