Tuesday, 29 April 2025

مثل خسرو بنوں میں غلام آپ کا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


مثلِ خسرو بنوں میں غلام آپ کا

مجھ پہ ایسا ہو لطفِ دوام آپ کا

آپ تو حق تعالیٰ کے محبوب ہیں

کس زباں سے بیاں ہو مقام آپ کا

ہے ادائے محمدﷺ، ادا آپ کی

ہے نظامِ محمدﷺ، نظام آپ کا

محفلِ اولیائے اکابر میں ہے

روز و شب تذکرہ یا نظام آپ کا

چار سو ہند میں کس کا ہے دبدبہ

یا نظام آپ کا، یا نظام آپ کا

بہرِ تسلیم آئیں ملائک جہاں

کتنا دلکش ہے در اور بام آپ کا

خود فرشتے بھی اَمین کہنے لگے

جب دعا میں لیا میں نے نام آپ کا

بابا گنجِ شکر کا ہے فیض آپ پر

ہم پہ فیضان ہے یا نظام آپ کا

اک نگاہِ کرم سے نوازیں حضور

حاضرِ در ہے ادنیٰ غلام آپ کا

میں نے جو مانگا انسے ملا ہے ندیم

فیض جاری ہے یاں صبح و شام آپ کا


ندیم نوری برکاتی

No comments:

Post a Comment