Monday, 21 April 2025

تو وقت یہ کہاں گیا کہ وقت ہی نہیں ملا

 وقت


عجیب سی یہ بات ہے

عجب سا یہ خیال ہے

مگر یہ سوچنے لگو

تو اک اہم سوال ہے

کہ وقت ہی کہاں گیا؟

کہ عمر سب گزار دی

اور وقت ہی ملا نہیں

کہا کسی نے؛ آ ملو

تو وقت ہی نہیں ملا

کسی کا درد بانٹ لو

تو وقت ہی نہیں ملا

جو چاہا کچھ لکھوں کبھی

تو وقت ہی نہیں ملا

تو وقت یہ کہاں گیا؟

کہ وقت ہی نہیں ملا


یوسف بشیر قریشی

No comments:

Post a Comment