عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
محمد مصطفیٰﷺ محبوب داور بالیقیں تم ہو
لقب جس کو ملا احمدﷺ وہ امیں تم ہو
ہیں امت میں تمہاری بس ہمیں ہے ناز قسمت پر
محمدﷺ مجتبیٰ ہو رحمت اللعالمیں تم ہو
ہے دل تصدیق کرتا اور زباں اقرار کرتی ہے
تصور میں تم ہی تم، خیالِ دلنشیں تم ہو
تمہارے چہرۂ انور کے آگے ہیچ مہر و ماہ
کہ جس کو دیکھ کے شرمائیں انجم وہ حسیں تم ہو
ہمیں کیا خوف آئے پُرسشِ روزِ قیامت سے
شفیع روزِ محشر ہو، شفیع المذنبیں تم ہو
ہمیں تو فخر تم پر ہے نبوت کے تمہیں خاتم
مکانی بھی زمانی بھی ہو، ختم المُرسلیں تم ہو
نہیں ہے خوف کوئی تجھ کو احقر اب ضلالت کا
اصل میں پیشوائے مذہب ایماں و دیں تم ہو
احقر عزیزی
ڈاکٹر محمد عبدالقادر
No comments:
Post a Comment