Thursday, 17 April 2025

دل لگا کر ہاں درودوں ،،سے سجایا کاغذ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


دل لگا کر ہاں، درودوں ،،سے سجایا کاغذ

سوئے جنت مجھے لے جائے گا ایسا کاغذ

شاہ کربل نے جو لکھ دی تھی غلامی کی سند

قبرِ فاروق میں رکھنا، وہ سنہرا کاغذ

شاہ کونینﷺ کی توصیف رقم کرنے کو

قلب کو میں نے بنا ڈالا ہے کورا کاغذ

نام سرکارؐ کی، برکت، سے ملی ہے عزت

ورنہ کیوں چومے کوئی بھول کے سادہ کاغذ

سلسلۂ چشت کے شجرہ کو معطر کر کے

با ادب قبر میں رکھنا، وہ، سنہرا کاغذ

نعت سرکارﷺ کی لکھتا ہوں مؤدب ہو کر

خوشبوئے طیبہ میں بس جاتا ہے میرا کاغذ

نعت سرکارؐ کی عاقب نے لکھی ہے جس پر

روز محشر بھی رہے ہاتھ میں ایسا کاغذ


عاقب چشتی

No comments:

Post a Comment