Monday, 14 April 2025

یا رحمت اللعالمین خیر الانام

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


یا رحمت اللعالمین، خیر الانامﷺ

آپﷺ لائے آخری حق کا پیام

آپؐ کی مدح لکھوں میں کیا مجال

خود خدا بھیجے ہیں درود و سلامﷺ

آپﷺ ہیں دونوں جہاں کے بادشاہ

خاک کے حجرے میں کرتے تھے قیام

آپﷺ تھے مہمان، حق تھا میزبان

آپؐ رب العالمین سے تھے ہمکلام

زہر سے جس نے نوازا آپﷺ کو

بھر کے امرت کا پلایا اس کو جام

بے کس و تنہا پہ ہو نظرِ کرم

ہے عراقی آپﷺ کا ادنیٰ غلام


عباس عراقی

غلام عباس بٹ

No comments:

Post a Comment