Friday, 18 April 2025

دل میں اگر نہیں ہے محبت رسول کی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


دل میں اگر نہیں ہے محبت رسولؐ کی

کیسے کوئی کہے کہ ہوں امت رسولؐ کی

گر چاہتے ہیں آپ کہ راضی رہے خدا

کیجیے جناب دل سے اطاعت رسولؐ کی

اسلام کی مخالفت بہتوں نے کی ضرور

مانی مگر عدو نے بھی عظمت رسولؐ کی

دنیا کے گوشے گوشے میں آئے پیامبر

پائی مگر کسی نے نہ سیرت رسولؐ کی

سمجھو کہ دو جہاں میں وہی کامیاب ہے

جس کو نصیب ہو گئی الفت رسولؐ کی

ممکن نہیں کہ حشر میں ہو سرخرو کوئی

جب تک اسے ملے نہ شفاعت رسولؐ کی

شاہد درِ حضورﷺ کا دیدار ہو چکا

اب آرزو ہے دیکھ لے صورت رسولؐ کی


فضل حق شاہد عظیم آبادی

No comments:

Post a Comment