ہندو ہے کون شکل مسلماں میں کون ہے
حیواں ہے کون صورت انساں میں کون ہے
صحرا میں کون کوہ و بیاباں میں کون ہے
گلشن میں کون باغ گلستاں میں کون ہے
صورت جدا ہے سب کی مگر ایک ہی وجود
گل میں ہے کون خار مغیلاں میں کون ہے
عاشق کو غم نصیب ہے معشوق کو خوشی
بلبل میں کون ہے گل خنداں میں کون ہے
یہ کس کی چشم یار ہیں وہ عکس زلف یار
سنبل میں کون نرگس حیراں میں کون ہے
صوفی ہے کوئی با صفا اور کوئی بادہ نوش
مسجد میں کون محفل رنداں میں کون ہے
خاموش دیکھ ارض و سما میں ہے کس کا نور
سورج میں کون ماہ درخشاں میں کون ہے
شاہ خاموش صابری
معین الدین حسینی چشتی صابری
No comments:
Post a Comment