Friday, 11 April 2025

مہرالنساء کے ساتھ تھا کل تک اور آج میں

  زعفرانی کلام


مہرالنساء کے ساتھ تھا کل تک اور آج میں

زیب النساء کے ساتھ ہوں تم کس کے ساتھ ہو

تصویر میں جو دیکھ رہے ہو مجھے اداس

میں اہلیہ کے ساتھ ہوں تم کس کے ساتھ ہو

حمامِ عاشقی میں برہنہ نہیں ہوں میں

اک تولیہ کے ساتھ ہوں تم کس کے ساتھ ہو

دنیا ہوا کے ساتھ سفر میں ہے اور میں

آب و ہوا کے ساتھ ہوں تم کس کے ساتھ ہو

وہ بے خدا ہیں اور خدا میرے ساتھ ہے

اور میں خدا کے ساتھ ہوں تم کس کے ساتھ ہو

سب زاہدہ حنا کے مربی ہیں اور میں

جون ایلیا کے ساتھ ہوں تم کس کے ساتھ ہو


خالد عرفان


No comments:

Post a Comment