Wednesday, 23 April 2025

وہ منفرد ترا لہجہ نظر نہیں آیا

 وہ منفرد ترا لہجہ نظر نہیں آیا

غزل کے کوزے میں دریا نظر نہیں آیا

امیرِ شہر کے گھر نوادرات تو تھے

پرانے وقت کا کاسہ نظر نہیں آیا

منافقوں نے دکھائی تھی جو تری تصویر

تجھے جو دیکھا تو ویسا نظر نہیں آیا

تمہارے عشق میں ڈوبا تو پار بھی اترا

مجھے وہ آگ کا دریا نظر نہیں آیا

ہمارے چہرے پہ چادر اسی نے ڈالی تھی

پھر اس کے بعد مسیحا نظر نہیں آیا

کھڑا تھا پنجوں کے بل پر ہجوم میں راشد

مگر کہیں بھی وہ اونچا نظر نہیں آیا


راشد عارفی

No comments:

Post a Comment