Sunday, 20 April 2025

تصویر وفا پیکر ایثار ہیں سرکار

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


تصویر وفا پیکر ایثار ہیں سرکارﷺ

سچ کہتا ہوں کہ حق ہی کا اظہار ہیں سرکار

حالات میرے درپئے آزار ہیں سرکارﷺ

خاموش ہوں کہ میرے طرفدار ہیں سرکار

کیا ان کی مدح ہو کہ زباں اس سے ہے قاصر

رحمت کے کرم ہی کے آثار ہیں سرکارﷺ

ہر حسن زمانہ ہے تصدق میرے شہؐ پر

نازاں ہوں کہ ہر دور کے سرکار ہیں سرکار

سرکار مجھے در پہ بلا لیں زہے قسمت

ورنہ یہ شب و روز تو بے کار ہیں سرکار

کس طرح مسلماں ہوں خوابیدہ حالات

جب ان کے لیے جذبۂ بیدار ہیں سرکار

اے کاش معیں ہم کو توفیق عطا ہو

دشمن بھی ثنا خواں ہیں کہ کردار ہیں سرکار


معین الدین فیاضی

No comments:

Post a Comment