Sunday, 13 November 2016

ہے عشق جنہیں دل کا وہ کہنا نہیں کرتے

ہے عشق جنہیں دل کا وہ کہنا نہیں کرتے
مر جائیں مگر عرضِ تمنا نہیں کرتے
مقدور اگر کچھ ہو تو کیا کیا نہ کریں ہم
مقدور نا ہونے پہ تو کیا کیا نہیں کرتے
اچھا نہیں ہوتا کبھی بیمارِ محبت
اچھا ہے کہ تم فکرِ مداوا نہیں کرتے
کامل ہے جنہیں ذوقِ پرستارئ جاناں
بے خوں میں نہاۓ ہوۓ سجدہ نہیں کرتے
مانا کہ تھی فرمائشِ موسیٰ میں جسارت
یوں بھی کسی مشتاق کو رسوا نہیں کرتے
پھر ہوش اثؔر کشتۂ انداز کو آیا
پھر کہہ دو اسی ناز سے، تڑپا نہیں کرتے

اثر لکھنوی

No comments:

Post a Comment