وقت منگل، جگہ جنگل، لکھ دو
اک جو پڑھنی ہے غزل کل، لکھ دو
یہ لو بنیادی سے رنگ، عام سے خط
مونا لیزا سی 'مسلسل' لکھ دو
وقت پیارے! یہ رہا آٹو گراف
لوگ، افسانے کے اکثر کردار
اتنے فارغ تھے کہ ناول لکھ دو
دیکھنے ڈوبنے آ جائیں گے
اسی آئینے کو دلدل لکھ دو
تم نے ہم لوگوں کے کھاتے میں میاں
مسئلے لکھے ہیں، اب حل لکھ دو
کام کے خانے میں لکھ دو، شاعر
نام کے خانے میں پاگل لکھ دو
ادریس بابر
No comments:
Post a Comment