اس زمیں پر اجنبی ہونے کا غم
پھر وہی ہم، پھر وہی ہونے کا غم
پیش گوئی کرنے والے کو رہا
حادثے کے واقعی ہونے کا غم
وقت کٹ جاتا ہے، پر جاتا نہیں
اسکے سارے دوستوں کے دل میں ہے
اس کے بہتر آدمی ہونے کا غم
شام ہونے پر نہ ہونے کا گماں
اور اس کے ساتھ ہی ہونے کا غم
ادریس بابر
No comments:
Post a Comment