Sunday, 13 November 2016

بے خواب ساعتوں کا پرستار کون ہے

بے خواب ساعتوں کا پرستار کون ہے
اتنی اداس رات میں بیدار کون ہے
کس کو یہ فکر ہے کہ قبیلے کو کیا ہوا
سب اس پہ لڑ رہے ہیں کہ سردار کون ہے
دیوار پر سجا تو دیئے باغیوں کے سر
ان یہ بھی دیکھ لو کہ پسِ دیوار کون ہے
سب کشتیاں جلا کے چلے ساحلوں سے ہم
اب تم کو کیا بتائیں کہ اس پار کون ہے
یہ فیصلہ تو شاید وقت بھی نہ کر سکے
سچ کون بولتا ہے، اداکار کون ہے

معراج فیض آبادی

No comments:

Post a Comment