Monday, 14 November 2016

سکیچ

سکیچ

یاد ہے اک دن
میرے میز پہ بیٹھے بیٹھے
سگریٹ کی ڈِبیا پر تم نے
چھوٹے سے اک پودے کا
ایک سکیچ بنایا تھا
آ کر دیکھو
اس پودے پر پھول آیا ہے

گلزار

No comments:

Post a Comment