فلمی گیت
نینوں کی مت مانیو رے
نینوں کی مت سُنیو رے
نیناں ٹھگ لیں گے
جگتے جادو پھونکیں گے رے
نیندیں بنجر کر دیں گے
نینوں کو تو ڈسنے کا چسکا لگا رے
نینوں کا زہر نشیلا رے
بادلوں میں سترنگیاں بھویں
بھور تلک برساویں
نیناں بانورا کر دیں گے
نیناں ٹھگ لیں گے
نیناں رات کو چلتے چلتے سورگا میں لے جاویں
میگھ ملہار کے سپنے بیجیں ہریالی دکھلاویں
نینوں کی زبان پہ بھروسہ نہیں آتا
لکھت پڑھت نہ رسید نہ کھاتا
ساری بات ہوائی رے
بن بادل برساویں ساون
ساون بن برساتاں
نیناں بانورا کر دیں گے
نیناں ٹھگ لیں گے
گلزار
No comments:
Post a Comment