Saturday, 17 December 2016

نصیبا جگمگانے کو نبی کا نام کافی ہے

ہدیۂ نعت بحضور سرورِ کائناتﷺ 

نصیبا جگمگانے کو نبیﷺ کا نام کافی ہے 
مِرے اس آشیانے کو نبیﷺ کا نام کافی ہے
کوئی اس نام سے افضل وظیفہ ہو نہیں سکتا 
ہمیں پڑھنے پڑھانے کو نبیﷺ کا نام کافی ہے
بتایا تھا بہت پہلے مجھے اک پیرِ کامل نے 
خدا کا قرب پانے کو نبیﷺ کا نام کافی ہے
نبی کا نام لینے سے پریشانی نہیں رہتی
سبھی دکھ غم مٹانے کو نبیﷺ کا نام کافی ہے
یہی نامِ محمدﷺ ہی دلوں کو شاد رکھتا ہے 
کلی دل کی کھلانے کو نبیﷺ کا نام کافی ہے
نہیں مشکل کشا ایسا، نہیں حاجت روا ایسا 
مِری نیّا بچانے کو نبیﷺ کا نام کافی ہے
میں عاصی ہوں مگر منکر نکیروں سے نہیں ڈرتا 
انہیں نسبت بتانے کو نبیﷺ کا نام کافی ہے
مِرے سب سے شفیق آقا، مرے سب سےکریم آقا 
مِرے سارے گھرانے کو نبیﷺ کا نام کافی ہے
انہیں بھیجا گیا انوؔر بنا کر رحمتِ عالمﷺ
میاں سارے زمانے کو نبیﷺ کا نام کافی ہے

صغیر انور

No comments:

Post a Comment