علن فقیر کے واسطے
اللہ سائیں! امن کی کونپل پھوٹے پاکستان سے
سورج ابھرے، سورج ابھرے، سورج ابھرے شان سے
سندھ ندی کا پانی پیارا
بہتی دھارا
دیکھے کیسی آن سے
اللہ سائیں! امن کی کونپل پھوٹے پاکستان سے
پاک پتن کی پیاری مٹی
پھول کھلائے شان سے
اللہ سائیں! امن کی کونپل پھوٹے پاکستان سے
تھر کی مٹی بدل دے سائیں
ٹھنڈے نخلستان سے
اللہ سائیں! امن کی کونپل پھوٹے پاکستان سے
جرأت اور شجاعت والے
آئے بلوچستان سے
اللہ سائیں! امن کی کونپل پھوٹے پاکستان سے
سرحد کےغیور جیالے
اترے ہیں ڈھلوان سے
اللہ سائیں! امن کی کونپل پھوٹے پاکستان سے
اردو بولی، قومی بولی
پھوٹی ہے گلدان سے
اللہ سائیں! امن کی کونپل پھوٹے پاکستان سے
سورج ابھرے، سورج ابھرے، سورج ابھرے شان سے
ثروت حسین
No comments:
Post a Comment