Saturday, 17 December 2016

خوب رو چلتے اگر تم

خوب رُو چلتے اگر تم

خوب رُو چلتے اگر تم
دور تک پھیلی زمیں پر
سرخوشی کے بیج بوتے
دیر تک پھولوں میں سوتے

خوب رُو چلتے اگر تم
شہر کی بنیاد رکھتے
لوگ ہم کو یاد رکھتے
خوب رُو چلتے اگر تم

ثروت حسین

No comments:

Post a Comment