گیت
بادل کالا، کوئل کالی، اس سے کالی رات ہے
اس سے کالی زلف تری جو ساون کی ہمراز ہے
بادل کالا۔۔۔
بیلا گورا، جوہی گوری، اس سے گوری چاندنی
اس سے گورا مکھڑا تیرا جس پہ مجھ کو ناز ہے
امبر نیلا، ساگر نیلا، اس سے نیلا نیل کمل
اس سے نیلی آنکھیں تیری جن میں گہرا راز ہے
بادل کالا۔۔۔
سر ہے میٹھا، لے ہے میٹھی، اس سے میٹھی راگنی
اس سے میٹھے ہونٹ ہیں تیرے اور تیری آواز ہے
بادل کالا۔۔۔
بادل کالا، کوئل کالی، اس سے کالی رات ہے
اس سے کالی زلف تری جو ساون کی ہمراز ہے
بادل کالا۔۔۔
نقش لائلپوری
جسونت رائے شرما
No comments:
Post a Comment