Saturday, 10 December 2016

ملن کی ساعت کو اس طرح سے امر کیا ہے

ملن کی ساعت کو اس طرح سے امر کِیا ہے
تمہاری یادوں کے ساتھ تنہا سفر کیا ہے
سنا ہے اس رُت کو دیکھ کر تم بھی رو پڑے تھے
سنا ہے بارش نے سنگ دل پر اثر کیا ہے
گھٹن بڑھی ہے تو پھر اسی کو صدائیں دی ہیں
کہ جس ہوا نے ہر اک شجر بے ثمر کیا ہے
ہے تیرے اندر بسی ہوئی ایک اور دنیا
مگر کبھی تُو نے اتنا لمبا سفر کیا ہے
بہت سی آنکھوں میں تیرگی گھر بنا چکی ہے
بہت سی آنکھوں نے انتظارِ سحر کیا ہے

آنس معین بلے

No comments:

Post a Comment