Friday, 6 January 2017

ہم بھول گئے ہر بات مگر تیرا پیار نہیں بھولے

فلمی گیت

بچپن کے ہم ساتھی دونوں صدا رہے ہیں سات 
ایک ہی سپنا دیکھیں جیسے دو آنکھیں دن رات 
دنیا نے کہی سو بات مگر تیرا پیار نہیں بھولے 
کیا کیا ہوا دل کے سات، کیا کیا ہوا دل کے سات 
مگر تیرا پیار نہیں بھولے
ہم بھول گئے ہر بات مگر تیرا پیار نہیں بھولے

ہائے رے مجبوری دل کی بھید نہ دل نے کھولے 
اپنے گھر کو جلتے دیکھا منہ سے کچھ نہ بولے 
ہم جلتے رہے رے دن رات مگر تیرا پیار نہیں بھولے 
کیا کیا ہوا دل کے سات، کیا کیا ہوا دل کے سات
مگر تیرا پیار نہیں بھولے
ہم بھول گئے ہر بات مگر تیرا پیار نہیں بھولے

فیاض ہاشمی

No comments:

Post a Comment