Wednesday, 6 January 2021

نااہل کو مسند سے اٹھا کیوں نہ دیا جائے

 نا اہل کو مسند سے اٹھا کیوں نہ دیا جائے

یہ تخت کسی روز ہِلا کیوں نہ دیا جائے

موقع ہے تو پھر کیوں نہیں لی جائیں دوائیں

مزدور کا حق اس کو دِلا کیوں نہ دیا جائے

سنتے ہیں کہ اس شوخ کی یہ راہگزر ہے

اس راہ پہ پلکوں کو بچھا کیوں نہ دیا جائے

یہ لوگ جو فٹ پاتھ پہ غمگین پڑے ہیں

ان درد کے ماروں کو ہنسا کیوں نہ دیا جائے

جب اور کسی دل میں مکیں ہو گیا وہ شخص

اس شخص کو پھر دل سے بھلا کیوں نہ دیا جائے

لفظوں کو برتنے کا ہنر جس سے ملا ہے

وہ زخم زمانے کو دِکھا کیوں نہ دیا جائے


ضیا ضمیر

No comments:

Post a Comment