Saturday, 20 March 2021

طوفان سے نکلنے کے آثار بھی نہیں

 طوفان سے نکلنے کے آثار بھی نہیں

جو عزم ہم کریں گے تو دُشوار بھی نہیں

سُوکھی ہوئی کلی کو بڑی آس تھی مگر

آئی بہار لَوٹ کے اس بار بھی نہیں

آلام کے بغیر مِلا کیا بھلا مجھے

لیکن میں شہرِ شوق سے بیزار بھی نہیں

گلشن کے واسطے یوں لہو تک دیا مگر

آیا مِرے نصیب کوئی خار بھی نہیں

آندھی سے لڑ سکے گی مِری ناؤ کیا ذرا

قسمت شکستہ ہاتھ میں پتوار بھی نہیں

آفات سے بچایا،۔ کبھی ڈھال بن گیا

بہتر کوئی دعا سے ہے ہتھیار بھی نہیں

پوچھو نہ التفات مِرے اک عزیز کی

دشمن نے اس قدر دئیے آزار بھی نہیں

عارف وہی ہے تخت پہ اس شہر میں فقط

جو شخص آج صاحبِ کردار بھی نہیں


جاوید عارف

No comments:

Post a Comment