Friday, 19 March 2021

قطعات کشمیری لال ذاکر

 قطعات کشمیری لال ذاکر


درد کا جام لے کے جیتے ہیں

ضبط سے کام لے کے جیتے ہیں

لوگ جیتے ہیں سو بہانوں سے

ہم تِرا نام لے کے جیتے ہیں


کاوشِ صبح و شام باقی ہے

ایک دردِ مدام باقی ہے

سجدے کرتا ہوں اٹھ کے پچھلے پہر

عشق کا احترام باقی ہے


دل جلوں کو ستانے آئے ہیں

غم زدوں کو رُلانے آئے ہیں

اف، یہ بے درد شام کے سائے

حسرتوں کو جگانے آئے ہیں


اتنی تلخ فضا میں بھی ہم زندہ ہیں

اپنے درد کے سورج سے تابندہ ہیں

ڈھلتی رات کے تارے ہیں ہم صحرا میں

سچ پوچھو تو خود سے بھی شرمندہ ہیں


کشمیری لال ذاکر

No comments:

Post a Comment