Sunday, 21 March 2021

عجب طرح کا ہے آج اضطراب مجھے

 عجب طرح کا ہے آج اضطراب مجھے

کہ زندگی نظر آتی ہے اک عذاب مجھے

دکھا رہے ہیں جو وہ حسنِ بے حجاب مجھے

بنا رہے ہیں وہ ذرے سے آفتاب مجھے

چمن میں دیکھی ہے پھولوں کی خوب جلوہ گری

ملا نہ حسن کا تیرے کہیں جواب مجھے

دعائے وصل کے بعد اب یہ خوف ہے مجھ کو

کہ جذبِ دل کہیں کر دے نہ کامیاب مجھے

وہ ابتدائے محبت میں شوق کی تاثیر

کہ ہر ستم میں تھا اک لطفِ بے حساب مجھے

میں کارگاہِ فنا میں وہ تشنہ لب ہو جلیل

تمام عالمِ ہستی ہے اک سراب مجھے


جلیل قدوائی

No comments:

Post a Comment