درد سے واسطے تو ہوں گے ہی
جاب ہے مسئلے تو ہوں گے ہی
چین آئے نہ آئے قسمت ہے
عشق میں رتجگے تو ہوں گے ہی
ہاتھ چھُوٹے ہیں، دل نہیں بچھڑے
خواب میں سلسلے تو ہوں گے ہی
وقت بے وقت یاد کیوں آنا
ہجر کے قاعدے تو ہوں گے ہی
اشک چھپ جائیں بھی اگر دل میں
آنکھ میں ذائقے تو ہوں گے ہی
حشر میں کوئی ہو نہ ہو لیکن
آپؐ کے آسرے تو ہوں گے ہی
شعر لکھتے ہوئے نہیں روئی
ہاتھ یہ سوچتے تو ہوں گے ہی
اقراء عافیہ
No comments:
Post a Comment